سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے دی ریذسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کہ کچھ افراد جنگجوو¿ں کی مدد کر رہے ہیں، پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے آرہ گام بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مکمل تحقیقات اور تکنیکی تجزیہ کے بعد ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔