جالندھر//یواین آئی// پنجاب میں کانگریس نے اہم اپوزیشن پارٹیوں؛ عام آدمی پارٹی، شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا صفایا کرتے ہوئے کل ریاست کے ساتوں میونسپل کارپوریشن اور 109 وارڈ ممبر کے الیکشن میں زبردست فتح حاصل کی ہے ۔ ریاست میں سات میونسپل کارپوریشن اور 109 وارڈ ممبر کے لیے گذشتہ 14 فروری کو ہوئے الیکشن میں کل 9222 امیدوار میدان میں تھے ۔