سرینگر// مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ضلع پلوامہ کے نو کھلاڑیوں کو یوم جمہوریہ کے موقعے پر ایوراڈ سے نوازا گیا۔ادھر حانجن راجپورہ پلوامہ کے ایک طالب علم کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی جس نے لکڑی اور پلاسٹک کے ٹکڑوں سے جے سی بی ٹپر اور سولر کار وغیرہ بنائی ہے۔ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے یوم ِ جمہوریہ کی تقریب پر پلوامہ کے نو کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی گئی جنہوں نے مختلف کھیلوں میں اپنا لوہا منوایا ہے، جن میں عابدہ بابا(مارشل آرٹ)،سید راشدہ سمنانی(مارشل آرٹ،بیس بال)،ارشد ماگرے (کرکٹ)،عرفان احمد میر(کرکٹ)،شبیر لیفٹی(کرکٹ)،باسط حمید ماگرے(پاور لفٹنگ)،مدثر ولی(پاور لفٹنگ)،شریہ منظور(تھنگ تھا،رسلنگ) اور تنویر احمد کمار (جے سی بی اور سولر کار وغیرہ بنانے کے لیے) شامل ہے۔یہ اعزازات انہیں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ راگھو لنگر نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران عطا کیے۔