جموں //حالیہ دنوں میں پلوامہ ضلع میں ہوئے فدائین حملے میں ہلاک ہو ئے فوجیوں کو خراج عقید ت پیش کر نے کیلئے بشناہ علا قہ میں کینڈل مارچ نکالاگیا ۔صدا چوک سے شروع ہو نے والی کینڈل مارچ بازار کے مختلف علا قوں سے ہو تے ہوئے مین بازار میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقعہ پر سیول سوسائٹی کے اراکین نے ملوامہ حملے کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انو ردھا شرما نے کہا کہ پلوامہ فدائین حملے میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس کینڈل مارچ میں مینک شرما ،شیوا شرما،نیتو شرما ودیگران بھی موجود تھے ۔