جموں //آل جموں وکشمیر پلس ٹو لیکچرار فورم کا ایک وفد ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں سے ملا قی ہوا ۔فورم کے ریاستی صدر دیپک شرما کی قیادت والے اس وفد نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو پلس ٹو لیکچرار وں کو درپیش مسائل اور مانگوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔وفد کے اراکین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ لیکچراروں کی ترقی کیلئے جلداز جلد اعدا وشمار ایڈ منسٹرٹیٹو ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کر وایا جائے تاکہ ان ملازمین کو فائدہ پہنچ سکے ۔انہوں نے کہاکہ اس ترقی پانے والے لیکچراروں کی دشوار علا قوں میں تعیناتی کی مدت کو کم کر کے ایک برس کیا جائے جبکہ اس کے علا وہ فورم کی دیگر مانگوں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔آل جموں وکشمیر پلس ٹو لیکچرار فورم کے صدر دیپک شرما نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی ترقی کیلئے جلداز جلد اقدامات اٹھا ئے جائیں تاکہ ان کی لمبے عرصہ سے چلی آرہی مانگ کو پورا کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ SRO-202 کو منسوخ کر نے کے علا وہ ملازمین کی دیگر مانگوں کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے وفد کے مطالبات کو سننے کے بعد یقین دلایا کہ ان کی جائز مانگوں حل کر نے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائینگے ۔وفد میں این ایس جموال ،انیل شرما ،آر ایس سلاتھیہ ،پردیپ سنگھ ،فیاض حسین ،عبدالرشید ودیگران شامل تھے ۔