عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر کے پالہ پورہ نورباغ علاقے میں منگل کو پشمینہ پریس مشین پھٹنے سے تین مزدور زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا زخمیوں کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ نازک زخمی بلال احمد کی عمر، تقریباً 20 سالساکن لولاب کپوارہہے۔ دیگر زخمیوں میںرفاقت، 23 سال اور محسن خان، 22 سال، ولد مرحوم شوکت احمد، رہائشی ہمدانیہ کالونی سرینگرکو ہلکی چوٹیں آئیں۔