جموں//پردیش مہلاکانگریس جے اینڈنے پریس کلب جموںکے باہر پریہ جرال کے دعویٰ کہ بی جے پی میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مہلاکانگریس لیڈران نے بی جے پی مہلالیڈرپریہ جرال کی طرف سے بھاجپامیں خواتین کے استحصال پراعتراض جتانے پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پریہ جرال کے بھاجپاپرالزامات سے بی جے پی بے نقاب ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پریہ جرال نے سادہ الفاظ میں بی جے پی لیڈران اوریہاں تک کہ ایک مرکزی وزیر کی طرف اشارہ کیاکہ وہ پارٹی کی خواتین کے تئیں کیاعزت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک اعلیٰ سطحی غیرجانبدارانہ تحقیقات عمل میں لاکرہی سچائی سامنے لائی جاسکتی ہے۔اس دوران مظاہرے کی قیادت مہلاکانگریس کی پردیش صدر اندوپوارکررہی تھیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مہلاکانگریس لیڈر کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقاتی ہونی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی بیٹی پڑھائو۔بیٹی بچائوکے نعرے لگاتی ہے تویہ کیسامعیارہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاکے خواتین کے وقارکوبلندکرنے کے دعوے بے بنیاداورکھوکھلے ہیں۔اس دوران مظاہرین میں وندنا مکھنوترہ، سنتوش شرما، گیتاڈوگرہ، ریتا کنوجیہ ، بھوپندرکور، سنیتا راجپوت ودیگران بھی شامل تھیں۔