یو این آئی
نوئیڈا/نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پرو ریسلنگ لیگ کے سیزن 5 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب رائلز نے ممبئی دنگلز کو شکست دے دی۔ ایک وقت پر پنجاب کی ٹیم 1-3 سے پیچھے تھی، لیکن اس کے بعد مسلسل 5 مقابلے جیت کر انہوں نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔میچ کا رخ اس وقت بدلا جب خواتین کے 57 کلوگرام زمرے میں نیشنل چیمپیئن رجنیتا جانگڑا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فال کے ذریعے اسکور 3-3 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد پنجاب کے پہلوانوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ پنجاب کی اینا گوڈنیز کو ان کی بہترین کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔ ممبئی دنگلز کے روہت رہل کو فائٹر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جنہوں نے پیرس اولمپک میڈلسٹ کو شکست دی۔ پنجاب رائلز کی تمام چار خواتین پہلوانوں نے اپنے اپنے انفرادی مقابلے جیت کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پنجاب کے کپتان دینیش دھنکڑ نے ہیوی ویٹ زمرے میں ورلڈ چیمپیئن شپ میڈلسٹ کو ہرا کر اپنی ٹیم کی چھٹی جیت پر مہر لگائی۔