رام بن //نیشنل پنتھرس پارٹی کے سپریمو پرو فیسر بھیم سنگھ ہمراہ پنتھرس پارٹی کے وومن وینگ کی جنرل سکریٹری انیتا ٹھاکر سرینگر جاتے ہوئے اچانک رام سو ڈاک بنگلو میں قیام پذیر ہوئے ۔ اس قیام کے دوران انہوں نے ڈاک بنگلو رام سو میں پارٹی کے عہدیداران اور ورکروں سے ملا قات کی اور علاقے میں پارٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سیوا سنگھ بالی نے ورکران سے خطاب کر تے ہو ئے پارٹی کی کارکردگی کی مفصل جانکاری دی اس دوران کہیں مدعے زیر بحث لائے گئے ۔ جن میں گزشتہ دنوں ریاست میں نافذ ہوئے گورنر راج پر بھی تفصیلی بات چیت ہو ئی ۔ بالی نے پروفیسر سے مخاطب ہوئے کہاکہ ضلع رام بن میں گزشتہ دس پندرہ برسوں سے ایس پی اوز کم تنخواہوں پر نوکری کررہے ہیں اس کے علاوہ ضلع رام بن کی ہزار وی ڈی سی ممبران کا مدعا بھی اُٹھایا گیا ۔بالی نے ایس پی اوزاور وی ڈی سی ممبران کے حق میں ماہانہ اُجرت کو بڑھانے پر زور دیا ۔وہیں انہوں نے فوروے میں کام کر رہی ایچ سی سی کمپنی کی طر ف سے مقامی ہنر مند وغیر ہنر مند نوجوانوں کو نظر انداز کر نے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور پرو فیسر موصوف سے گزارش کی کہ وہ اس مدعا کو گورنر کی نوٹس میں لائیں تاکہ ضلع رام بن کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مند و غیر ہند بیروز گار نوجوانوں کو کمانے کا موقعہ میسر ہو۔اس موقع پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی ورکران و عہدیدان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس وقت سرینگر جارہا ہوں اور اچانک رام سو ڈاک بنگلو میں قیام پذیر ہونا پڑااور میں تما پارٹی ورکران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے بہت کم وقت میں رامسو ڈاک بنگلو میں آکر ہمارا استقبال کیا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ضلع رام بن کے خاص کر سب ڈویژن رام سو کے دوردراز پہاڑی علاقوں کے جتنے بھی جائز مطالبات ہیں اور انہیں حل کر نے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ وہیں انہوں نے ایس پی او ز، وی ڈی سی کی مستقلی اور ماہانہ تنخواہ وگزار کر نے بارے میں گورنر موصوف سے پر زور انداز میںاُٹھایا جا ئے گا اور ایچ سی سی کمپنی میں مقامی ہنر مند اور غیر مند بے رو زگار نوجوانوں کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ مسائل اُبھارے جائیں گے ۔ ہیں انہوں نے سابقہ بی جے پی اور پی ڈی پی مخلوط سرکار کو ایک نااہل سرکار قرار دیا کیونکہ جب سے انہوں نے ریاست میں اقتدار سنبھالا تب سے ہی خون خرابہ شروع ہوا اور آج بھی جاری و ساری ہے ۔ لہذا میں ریاست کی عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ ریاست میں ایک سیکولر سرکار بنائیں جو عوام کے کام کرے۔اس موقع پر افتیاز احمد سوہل ، نصیر احمد سوہل اور انیتا ٹھاکر نے بھی خطاب کیااس کے علاوہ بلاک صدر رامسو بھگوان داس، تحصیل صدر رام سو فاروق احمد ، نائب صدر لال چند کے علاوہ محمد اشرف سوہل ، محمد یوسف جمیل ، پریس سیکریٹری ریاض احمد بالی فرید احمد کٹوچ ، نذیر احمد کٹوچ افروز احمد کٹوچ، الف الدین بالی وغیرہ موجود تھے ۔