کٹھوعہ//پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نوین کمار چودھری نے پیر کے روز انڈسٹریل اسٹیٹ کٹھوعہ کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ڈ ائریکٹر صنعت وحرفت جموں انو ملہوترہ، ایم ڈی سڈکو رویند رکمار، ڈی سی کٹھوعہ وکاس کنڈل ،اے ڈی سی گھنیشام سنگھ ، جی ایم ڈی آئی سی کٹھوعہ بابو رام ،جی ایم سیکاپ راجیش پنڈوہ، تحصیلدار، انجینئر و ضلع افسران بھی تھے۔لکھن پور میں پرنسپل سیکرٹری نے ٹول پوسٹ کا دورہ کرکے ایکسائز محکمہ کے اہلکاروں سے عمارت کی تجدید کرکے اسے جے کے ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کو ریاست کے پیداوار کی نمائش کیلئے سونپنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے شاہراہ پر دیگر سہولیات میں اضافہ کرنے پر زور دیا،تاکہ خطہ میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو۔نوین نے گھٹی انڈسٹریل اسٹیٹ میں روڈ نیٹ ورک، واٹر سپلائی، ڈرنیج سسٹم ،و متعلقہ سہولیات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسروں سے دیگر سہولیات فوری طور سے تکمیل دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسرو ں سے گھٹی مرحلہ۔ III کیلئے زمین کی حصولیابی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی اور ڈائریکٹر صنعت و حرفت سے گھٹی کا دورہ کرکے زمین کی حصولیابی کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اس سے قبل انہوں نے کٹھوعہ میں بھاگتھالی انڈسٹریل علاقہ کا بھی دورہ کیا۔