جموں //پرمنڈل کے لئے سالانہ متبرک چھڑی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پر منڈل ۔اُتر بہنی شرائنز ڈیولپمنٹ کمیٹی، شری لکشمی نرائن منیجمنٹ ٹرسٹ، ڈوگرہ صدر سبھا، اور لنگر سیوا مستی بڑی براہمناں کا پیر کے روز ایک مشترکہ اجلاس زیر قیادت گلچین سنگھ چاڑک منعقد ہوا ، جس میں دیگر لوگوں کے علاوہ ضلع سانبہ کے معزز ممبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ چھڑی مبارک یاترا 4۔اپریل 2019 کو منعقد ہوگا جس کے بعد تین روزہ میلہ منعقد ہوگا۔اجلاس میں یاترا خوس اسلوبی اور احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے متعدد فیصلے لئے گئے، جن میں دیوکا (گپت گنگا ) میں صفائی مہم چلانے، ڈپٹی کمشنر سانبہ سے یاترا کے لئے نوڈل افسر تعینات کرنے کی درخواست ،سی ای او سرنسر،مانسر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ سیاحت سے لوگوں کی سہولیت کے لئے ضروری اقدام کرنے کی درخواست ۔ انتظامیہ سے بجلی، پانی کی سپلائی یقینی بنانے اور آر ٹی او ،ٹریفک پولیس ،سیکورٹی اور امن و قانون حُکام سے مناسب انتظام کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔اجلاس میں پی ایس گپتا، پروفیسر این کے ڈوگرہ، بریگیڈئیر ایم ایس جمووال، ایس کلبیر سنگھ ایس پی ارورہ،وید ورما، کلبھوشن بالی،پرتھیو راج وید، ستیش کمار ،ڈاکٹر راجیش کمار، رنکو کمار، گنیش شرما ، بابو ستپال، اجے سنگھ ، شو کمار شرما ، نریش کمار،کے علاوہ پُجاریوں نے بھی شرکت کی۔