جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ادب ،آرٹ ۔کرافٹ اور میڈیسن ۔ سرجری کے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے کے سلسلے میں پدم شری ایوارڈکے لئے چنے گئے نرسنگھ دیو جموال،فیاض احمدجان اور چیرنگ نربوپر مبارک باد دی ہے ۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو نیک تمنائوں کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ مستقبل کی کاوشوں میں کامیابیاں حاصل کریں۔