عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی(ریٹائرڈ)کو ہندوستان کا اگلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف نامزد کیا گیا ہے اور ان کا بنیادی مینڈیٹ فوجی تھیٹرائزیشن کے پرجوش منصوبے کو نافذ کرنا اور سہ فریقی خدمات کی ہم آہنگی کو تقویت دینا ہوگا۔وہ جنرل انیل چوہان کی جگہ لیں گے، جو 30 مئی کو ملک کے سینئر ترین فوجی کمانڈر کے طور پر اپنی مدت پوری کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل سبرامانی، جو بڑے پیمانے پر پاکستان اور چین کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اس وقت قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔