عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر سیکورٹی صلاحیتوں میں اضافہ کے چلتے فوج اور فضائیہ نے جموں کے راجوری ضلع میں مشترکہ ’’ہیلی بورن تربیتی مشق ‘‘ کیں۔ جموں کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنی والی سرحدوں پر جہاں پہلے سے ہی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات ہے اور دراندازی کی کوششوں کے روکتھام کیلئے فوج کر الرٹ پر رکھا گیا ہے وہیں سیکورٹی صلاحیتوں میں اضافہ کے پیش نظر راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں نے مشتر کہ مشقیں کیں ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے راجوری میں فضائیہ کے ساتھ ایک مشترکہ ہیلی بورن تربیتی مشق کی۔اس ضمن میں فوج کے وائٹ نائٹ کور کے سنیئر افسران نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدوں پر تعیناتی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی صلاحتیں بڑھانے کیلئے فوج اور فضائیہ نے مشتر کہ طو رپر مشقیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشتر کہ مشقوں کے دوران فوجی اہلکاروں کی خصوصی آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کی مشق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا اور اس کوشش کے تحت اس طرح کی کارورائی انجام دی گئی ۔