اسلام آباد // پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس ویکسین لگانے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کرلیا۔اس سلسلے میں جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ این سی او سی کا اجلاس وفاقی ویزر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کے ساتھ ساتھ نیشنل کورآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں خان کی سربراہی میں ہوا۔اس دوران وزیر تعلیم شفقت محمود، سندھ کی وزیر صحت اور تمام وفاقی اکائیوں کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔