کراچی/کراچی میں زیرِ علاج پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کرکٹر عابد علی کے دل کی شریان میں کل دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا، دوسرا اسٹنٹ انجیو پلاسٹی کے بعد ڈالا جائے گا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے عابد علی کو دوماہ کےلئے مکمل آرام کی ہدایت کی ہےجبکہ دوماہ بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔کرکٹر عابد علی کو سینے میں تکلیف پر کل کراچی میں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں تشخیصی رپورٹ میں عابد علی کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی اور انہیں گزشتہ روز ہی ایک اسٹنٹ ڈالا گیا۔عابد علی نےایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔انہوں نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔