راجوری//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل اینڈری نیوایبل اینرجی کی جانب سے پروگرام کے تحت پاوراینڈانجینئرنگ میں جدیدرجحانات کے موضوع پرایک شارٹ ٹرم کورس کاانعقادکیاگیا۔کورس کاافتتاح وائس چانسلرپروفیسرجاویدمسرت نے کیا۔ اس موقعہ پربولتے ہوئے پروفیسرجاویدمسرت نے طلباء، ریسرچ اسکالروں اورفیکلٹی ممبران پرزوردیاکہ اس طرح کے پروگراموں میں شرکت کریں اوراپنی معلومات میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ٹی ای کیوآئی پی۔IIIپروگرام کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے طلباء کیلئے ہے اوراس پروگرام میں طلباء کوپاوراینڈانجینئرنگ میں جدیدرجحانات اورایجادات کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔اس موقعہ پر پروفیسرسفیان بیگ پرنسپل زیڈایچ سی ای ٹی ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مہمان خصوصی تھے۔پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شفقت نبی مغل ہیڈڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل اینڈ ری نیوایبل انیرجی نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔پروفیسرامتیازاشرف ،ڈاکٹرعادل سرور ،ڈاکٹرمحمدطارق ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔