عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر کے پارم پورہ علاقے میں ایک معمر شخص کی گاڑی کی ٹکر سے موت واقعہ ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد معمر شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت61سالہ نصراللہ جان بانڈے ولد محمد حسن بانڈے ساکن حیدر پورہ ابراہیم کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔