عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی // پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس اس معاملے میں ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک درخواست دائر کر کے ٹیسٹ کی اجازت مانگی گئی ہے۔ عدالت اس معاملے کی سماعت 2 جنوری کو کرے گی۔ فی الحال تمام ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔دہلی پولیس نے کہا کہ ہم تمام ملزمان کا پولی گرافی ٹیسٹ کرانے کے لیے تیار ہیں۔ اس معاملے میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کا لیگل ریمانڈ کونسل سے بات کرنا ضروری ہے جو کہ فی الحال عدالت میں دستیاب نہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ملزم اپنے خاندان کے کسی فرد سے بات کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے مناسب درخواست دائر کریں۔