نئی دہلی// پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور داخلہ 17اگست سے جموں کشمیر اور لداخ کا دورہ کررہی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی آئی ٹی بی پی ،سی آر پی ایف اوربی ایس ایف کے کام کاج کاجائزہ لے گی ۔ پارلیمان کی قائمہ کمیٹی اراکین سرینگر اور جموں کے علاوہ لیہہ کادورہ بھی کریں گے ،جس دوران مجموعی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا جائیگا اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے میں آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے رول کا جائزہ لیا جائیگا۔کمیٹی کا دورہ 21اگست تک ہوگا جو دونوں مرکزی زیرانتظام علاقوں میں اسبات کاجائزہ لے گی کہ آئی ٹی بی پی ،سی آرپی ایف اوربی ایس ایف کوکن حالات میں کام کرناپڑتا ہے ۔