کنگن// کنگن کے پاررن کنمولہ کی اندرونی سڑک خستہ حال ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈیڑھ کلو میٹر اندرونی سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار محکمہ آر اینڈ بی سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔لوگوں نے بتایا کہ یہ خستہ حال سڑک ناقابل آمدورفت ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو رہائشی مکان تعمیر کرنے کے لئے تعمیراتی مواد گھوڑوں پر لاد کر لینا پڑتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برفباری کے دوران اگر کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو اس وقت مریض اور تیمارداروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بستی میںکھبی اگر آگ کی واردات رونما ہوتی ہے تو فائر سروس کی گاڑی بھی نہیں پاتی ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مطالبہ کیا کہ اس ڈیڑھ کلو میٹر رابطہ سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔