رام بن //پائور گرڈ اسٹیشن رام بن کے ملازمین نے اپنے تنخواہ جات واگذار رکنے کے مطالبہ کو لیکر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔پائور ٹرانسمشن انجینئروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظارہین نے الزام لگایا کہ انہیں گُذشتہ تین مہینوں سے تنخواہ واگُذار نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے وہ تنگدستی کے شکار ہوئے ہیں۔احتجاجی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا کر انجینئروں و افسروں کی مذمت کر رہے تھے۔مظاہرین کی شکایت ہے کہ گُذشتہ تین مہینوں سے ان کے حق میں تنخواہواگُذار نہیں کی گئی ہے ا ور الزام لگایا کہ متعلقہ انجینئر اس سلسلہ میں فقط یقین دہانیوں کے کُچھ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ تنخواہ واگذار نہ وہنے کی وجہ سے انکے کنبے بھکمری کے شکار ہو رہے ہیں۔مظاہرین کا یہ بھی الزام تھا کہ تنخواہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کی فیس بھی جمع نہیں کر سکتے ہیںاور گورنر انتظامیہ سے اس میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے،تاکہ ان غریب ملازمین کو عید الضحیٰ ،رکھشا بندھن اور جنم اشٹمی سے قبل تنخواہ واگذار کی جائے گی۔