یو این آئی
نئی دہلی //محکمہ انصاف کی طرف سے2026 کی علاقائی تقریب اور ورکشاپ، انصاف تک ہمہ گیر رسائی کا جدید حل تیار کرنے(ڈی ا?ئی ایس ایچ اے) کی ٹیلی – لا کی پہل کے تحت منعقد کیاجا رہا ہے، جو ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے، جس کا نفاذمحکمہ انصاف کی ایکسیس ٹو جسٹس ڈویڑن، وزارت قانون و انصاف ، حکومت ہند کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 17 فروری 2026 کو دوپہر 12 بجے سے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) سری نگر میں منعقد ہوگا۔ ورکشاپ ٹیکنالوجی پر مبنی قانونی خدمات کے ذریعے انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے اور کلیدی شراکت داروں کے درمیان باخبر گفت وشنید کو فروغ دینے کے لیے محکمہ انصاف کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہوریا ہے۔
تقریب میں قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف جسٹس، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ، ارون پلی شرکت کریں گے۔تقریباً 800 شرکاء اس تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے، جن میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج، ہائی کورٹ رجسٹری سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے افسران، اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں و کشمیر کے افسران، جموں و کشمیر کے بار ایسوسی ایشن کے وکلاء ، سرکاری وکلاء، عدالتی افسران، کامن سروس سینٹر(سی ایس سی)کے گاوں سطح کے کاروباری افراد (وی ایل ای)،اسکول آف لیگل اسٹڈیز، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور کشمیر لاء کالج، ویتاستا اسکول آف لاء اینڈ ہیومینٹیز کے فیکلٹی اور قانون کے طلبہ، ڈائریکٹر/رجسٹرار/ نیز مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کے سینئر افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، متعدد شہری اور محکمہ انصاف کے شراکت دارورچوئل طور پرتقریب میں شامل ہوں گے۔محکمہ انصاف کی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے تحت منعقدہ ٹیلی لا پروگرام پر علاقائی ورکشاپ، بیداری، صلاحیت سازی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کی فراہمی کے ذریعے انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کی حکومت ہند کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ اس طرح کی علاقائی ورکشاپس ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ ریاستی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کو مشغول کیا جا سکے، عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور آخری میل تک انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ سری نگر، جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ، پورے خطے میں ٹیلی قانون اور انصاف تک رسائی کے دیگر اقدامات کی رسائی اور تاثیر کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔