مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //ٹنگمرگ کے کھونچی پورہ نامی گائوںسے تعلق رکھنے والے ’مشروم بادشاہ‘ گوہر علی لون کو دہلی میں ’کے جے کرشی جاگرن ‘کے تیسری ایڈیشن میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ گوہر علی لون نے ہندوستان کے کامیاب 40کاشتکاروں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے ۔گوہرلون ضلع بارہمولہ میں سب سے زیادہ مشروم تیار کرکے اپنا روزگار کماہے ہیں۔لون نے اس سے قبل تین نیشنل ایوارڈ حاصل کئے ہیں ۔انہوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ مجھے قومی سطح پر اعزاز حاصل کرنے میں بہت خوشی ہے کیونکہ میری محنت رنگ لائی‘‘۔انہوں نے کہا ’’ مجھے ملک کے 40 کامیاب کاشتکاروں میں شامل کیاگیا ہے جو میرے لیے فخر کی بات ہے‘‘۔انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور زرعی شعبے میں سرکاری سکیموںسے مستفید ہوکر نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزی روٹی کا سبب بنیں‘‘۔