عازم جان
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ ضلع کے وترینہ علاقے میں جمعرات کو ایک 23 سالہ نوجوان نہر میں ٹریکٹر الٹنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ نوجوان مبینہ طور پر ٹریکٹر پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے وہ نہر میں جا گرا۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے اور زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس کی شناخت یاسر احمد ڈار (23) کے طور پر ہوئی۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔