عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سرینگر نے سکول بچوں کے وائرل انٹرویوز پر دو طرفہ کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سوشل میڈیا سے یہ ویڈیوز فوری طور پر ہٹائے جائیں۔سی ڈبلیو سی نے سکول بچوں کے وائرل انٹرویوز پر دو طرفہ کارروائی کرتے ہوئے فیئر وائس نیوز کو طلب کیا ہے اور سائبر پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سوشل میڈیا سے یہ ویڈیوز فوری طور پر ہٹائے جائیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ والدین یا قانونی سرپرست کی باخبر رضامندی اور اسکول انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ایک بچے کا انٹرویو ریکارڈ کیاگیا جوجووینائل جسٹس ایکٹ 2015* اور بچوں کے حقوق سے متعلق میڈیا رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔سی ڈبلیو سی نے سائبر پولیس اسٹیشن سرینگر کے ایس ایچ او کو ہدایت دی ہے کہ ان ویڈیوز کو ہٹانے یا بلاک کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، اور اگر قانون کی خلاف ورزی ثابت ہو تو متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ حکم میں زور دیا گیا ہے کہ بچوں کی شناخت، پرائیویسی اور بہترین مفاد کو ہر مرحلے پر محفوظ رکھا جائے۔