تھنہ منڈی/ پی ایچ ای ایمپلائز ایسو سی ایشن نے ٹریڈ، یونین لیڈر طاہر احمد شال کا تبادلہ منسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں پی ایچ ای ایمپلائز ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جنرل سکرٹری محمد بشیر ملک نے کی جبکہ اس موقع پردیگر عہدیداران جن میں مقصود احمد صابری !۔ چوہدری خادم حسین، محمد ظفر، شبیر احمد شال، بشیر، خان اورنگ زیب خان، شبیر احمد خان اور منشی خان موجود تھے۔ اس دوران مقررین نے کہا کہ ٹریڈ، یونین لیڈر طاہر احمد شال کو محکمہ پی ایچ ای نے تھنہ منڈی سے سیاسی رسہ کشی کی بناپر تبدیل کیا ہے جبکہ ان کے خلاف تھنہ منڈی سے کوئی شکائت نہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر 18 مارچ سے قبل طاہر احمد شال کا تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا تو ضلع ہیڈ کوارٹر پر غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکی تحقیقات کی جائے کہ انکا تبادلہ کس وجہ سے کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای میں ،افیسران کی آپسی رسہ کشی کا نشانہ بنا یا گیا ہے جسکو قطعی برداشت نہ کیا جائے گا۔