جموں//ٹریڈرز فیڈریشن وئر ہائوس ۔نہرو مارکیٹ (رجسٹرڈ) جموں کا ایک اجلاس زیر قیادت رتن لعل گپتا منعقد ہوا، جس میںپلوامہ ہلاکتوں پر سخت دکھ کا اظہار کیا گیا۔ایک پریس بیان کے مطابق فیڈریشن نے دکھ زدہ کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور سرکار سے ریاست جموں وکشمیر سے دہشت پسندی کا خاتمہ کرنے کے لئے اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر دو منٹوں کی خاموشی بھی کی گئی۔پلوامہ ہلاکتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری دیپک گپتا نے کہا کہ لوگ پاکستان کے خلاف سخت کاروائی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک متحد ہے او رمرکزی سرکار کے ساتھ شہید جوانوں کا بدلہ لینے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کے موجودہ حالات پلوامہ ہلاکتوں کے بعد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی صوبہ جموں کے ماحول کا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔