سرنکوٹ// سرنکوٹ میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں کے پیش نظرحادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔یہاںگذشتہ دو ہفتوں میں تین نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ طارق مغل نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اوور لوڈنگ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار بغیر کاغذات کے گاڑیاں چلاتے ہیں جس پر قانونی ضابطہ کے تحت کاروائی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہونی چاہیے۔ اس مسلئے کو لے کرٹریفک پولیس نے سرنکوٹ سنئی جموں پونچھ شاہرہ کے مقام پر ناکہ لگا کر20 کورٹ چالان کاٹے جن میں پندرہ اوور لوڈنگ چالان ا ور ایک اوور لوڈ منی بس کو ضبط کیا گیاہے۔ پولیس ٹریفک اے ایس آئی مقصود خان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس متحرک نظر آئے گی اور غیر قانونی طور پر چلنے والی گاڑیاں تحت ضابطہ قانون ان پر چالان اور ضبط کی جائیں گی اور ڈرائیور طبقہ سے یہ گذارش رہے گی کہ وہ ٹریفک قانون کے تحت گاڑیوں کو چلانے کی کوشش کریں۔