واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سال کے آخر تک ایچ۔1 اور ایچ2 بی ویزا سمیت دیگر ورکنگ ویزا کو عارضی طور سے معطل کرنے کے لئے منگل کو حکم جاری کیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے ویزوں کے ذریعہ سے آنے والے ایڈیشنل ورک فورس عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کی وجہ سے ہونے والی برح طرح متاثر امریکی شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع کیلئے ایک خطرہ پیش کرتا ہیں۔ یہ پابندی اس سال کے آخر تک یعنی 31 دسمبر تک اس کا نفاذ رہے گا۔صدر نے بیان میں کہا ہے کہ ’’ضرورت سے زیادہ مزدوروں کی فراہمی روزگار اور بے روزگاری کے درمیان حاشیے پر رہنے والے مزدوروں کیلئے خصوصی طور سے نقصان دے ہے۔