کپوارہ//ہندوارہ کے اشپورہ قاضی آباد کے لوگو ں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے پیش نظرزور دار احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اشپورہ قاضی آباد کے لئے معقول ٹرانسپورٹ سروس کا اہتمام کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ مقامی لوگو ں نے اتوارکواحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کرالہ گنڈ سے اشپورہ تک پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔احتجاجی آبادی نے کہا کہ اشپورہ اگرچہ ایک دور دراز علاقہ ہے تاہم لوگو ں کو معقول ٹرانسپورٹ سروس کی سخت ضرورت ہے کیونکہ عام لوگو ں کے ساتھ ساتھ طلاب ،ملازمین اور تاجر پیشہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔قاضی آباد میں احتجاج کے دوران لوگو ں نے کہا کہ انہو ں نے کئی بارمعاملہ اے آر ٹی اوکپوارہ کی نو ٹس میں لایا لیکن تا حال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کرالہ گنڈ سے اشپورہ کے لئے معقول ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے تاکہ لوگو ں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔