سوپور//سوپور میںحکام نے بدھوار کوتانگوں پر مکمل پابندی عائدکی۔ انتظامیہ نے ریڑے بانوں اورچھاپڑی فروشوں کومخصوص علاقوں میں جگہ فراہم کرنے کا یہ فیصلہ لیا۔انتظامیہ کی طرف سے قصبے میں چھاپڑی فروشوں کومتبادل مقامات پرجگہیں فراہم کرنے کے فیصلے کے بعد سوپور میں ٹریفک جام میں کمی آئی ہے۔ ایس ایچ اوعازم اقبال نے کہا کہ ٹانگہ ایک بڑی رکاوٹ ہے۔سوپور میں اگرچہ متعدد تبدیلیاں آئی ہیں تاہم تانگہ ریڑہ مسلسل طور ایک مسئلہ بنا ہواہے۔ایس ایچ او نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے چھاپڑی فروشوں اور پھیری والوں کوتجارت کیلئے مخصوص مقام فراہم کئے۔ہم نے قصبے میں ٹریفک کی بلاخلل آمدورفت دیکھی ،لیکن قصبے میںتانگہ اب بھی ٹریفک کے بلاخلل آمدورفت میں ایک اڑچن بنا ہواہے ۔اس لئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ قصبے میں تانگوں کے چلنے پر پابندی ہوگی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپورپرویزسجاد نے کہا کہ قصبے کی بہتری خاص طور سے تریفک کی بلارکاوٹ آواجاہی کیلئے یہ پہل کی گئی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ قصبے کی بہتری کیلئے مزیدتبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔اس دوران ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ گھوڑاگاڑی چلانے والوں کو روزگار کمانے کیلئے کسی سرکاری اسکیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔