عاصف بٹ
کشتواڑ//سنیچر کی رات کشتواڑ ضلع کے دورافتادہ علاقہ مغل میدان کے لوئی دھار علاقہ میں ایک وی ڈی جی ممبر کی رائفل سےحادثاتی طور گولی چلنے سے اسکے 16سالہ بیٹے کی موت واقع ہوئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی رات ساڈھے نوبجے کے قریب لوئی دھار گائوں میں پیش آیا جب وی ڈی جی ممبرپیارے لال کے گھر میں موجود سروس رائفل سے دورا ن صفائی حادثاتی طور گولی چلی جو اسکے بیٹے کو لگی جسکی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔مہلوک بیٹے کی شناخت 16سالہ انوج کمار کے طور ہوئی جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ واقعے کے فوراًبعد پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی اور را ئفل کو اپنی تحویل میں لیا جبکہ نعش کو قانونی لوازمات کیلئے پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کو اخری رسومات کیلئے ورثا کو سونپا گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے اسباب جاننے کے لیے مجسٹریل/قانونی انکوئسٹ کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والاہتھیار فرانزک جانچ کے لیے ضبط کر لیا گیا ہے، جبکہ کمار کے اہلِ خانہ کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔
وی ڈی جی ممبر کی رائفل سے حادثاتی طور چلی گولی | 16سالہ بیٹے کی گئی جان، ہتھیار ضبط ،مقدمہ درج