عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وی مارٹ ریٹیل نے چھانہ پورہ سرینگر میں اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کیا۔اس طرح کشمیر میں وی مارٹ کا یہ تیسرا سٹورہے، جو کمپنی کی تیز رفتار اور مسلسل ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔شوروم کا افتتاح ایس ایس پی ٹریفک سرینگر اعجاز احمد بٹ کے ہاتھوں انجام پایا گیا ۔اُن کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک محبوب الحق اور دیگر افسران بھی تھے۔ایس ایس پی ٹریفک اعجاز احمد بٹ نے کہا ’ امید ہے یہ شوروم نوجوان طبقے کیلئے روزگار کا باعث بنے گا‘۔اس موقع پر کمپنی کے ایریا سیلز منیجرشام سنگھ،سٹور منیجر ہری سنگھ ہائی سٹریٹ محسن بشیر اور چھانہ پورہ سٹور منیجر ظہوراحمد کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ 2003میں قائم ہونے والا’ وی مارٹ‘ اب ایک مضبوط ریٹیل نیٹ ورک بن چکا ہے اور اس کی موجودگی ملک کے مختلف شہروں میں ہے۔