جموں//ریاستی ویٹ لفٹنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے نوجوانوں کے لئے ایک ایڈوانس کوچنگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق اس کیمپ کے دوران مجوزہ یوتھ، سینئر و نیشنل گیمز میں حصہ لےنے کے لئے کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔ ابتدائی دور میں اس کیمپ میں 20نو جوانوں نے شرکت کی ہے جو کہ گلشن گراﺅنڈ پولیس لائن میں ماہرین کے زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ اس کیمپ کا اہتمام ویٹ لفٹنگ کوچ دھنراج سنگھ کی نگرانی میں کیا گیا ہے ۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ کا افتتاح 16اگست کو کیا گیا تھا جو کہ 19ستمبر تک جاری رہے گا۔