بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کا وسن گوشہ بگ علاقہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کیاہے کہ علاقے میںپانی کی سپلائی کئی ہفتوں سے منقطع ہے جس کے نتیجے میں انہیںکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگو ں نے اس معاملے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو مطلع کیا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں سرما کے ان ایام میںلوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے اور وہ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور پر مداخت کی اپیل کی ۔