عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دربار مو سے قبل جمعرات کوکابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں اہم ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گورننس کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔دفاتر کو گرمائی دارالحکومت سری نگر منتقل کرنے سے پہلے جموں میں عبداللہ کی زیر صدارت کابینہ کی یہ آخری میٹنگ تھی۔وزیر اعلیٰ نے آج کابینہ میٹنگ کے دوران اہم مشاورت کی جس میں کلیدی ترقیاتی اقدامات پر غور کیا گیا اور آنے والی مدت کے لئے گورننس کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔