رام بن //این ڈی اے دور اقتدار میں زرعی شعبہ میںگُذشتہ چار سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے و یڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے ضلع رام بن میں زرعی،باغبانی اور شیپ ہسبنڈری کے علاوہ شہد کی مکھیاں پالنے کے شعبہ میں مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلیگ شپ سکیموںکے فروغ اور حصولیابی کا جائز ہ سب۔ ڈویژنل ایگریکلچر افسر ایم جی سنگھ اور ضلع اگریکلچر افسر کے کے کول اور ضلع کے مختلف حصوں کے ترقی پسند 20 ترقی پسندکسانوں نے حاصل کیا، جنھوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں ویڈیو کانفرنس ہال ضلع ایڈمنسٹریٹو کیمپلکس رام بن میں بدھ کے روز اپنے کو خوش قسمت پا کر وزیر اعظم سے بات کرنے کا موقعہ حاصل کیا۔ویڈ یو کانفرنس میں کسانوں کے ساتھ جن سکیموں کے متعلق فیڈ بیک حاصل کیا گیا ،اُن میںپردھان منتری سینچائی یوجنا ،پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، راشٹریہ کرشی بازار،/گرام وغیرہ شامل ہیں۔اس موقعہ پر وزیر اعظم نے کسانوں کو مطلع کیا کہ گُذشتہ چار سال کے دوران نئی 30لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی کو سینچائی کے تحت لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بھارت میں انڈوں کی پیداوار میں25فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسکے علاوہ ملک بھر میں ترقی پسند کسانوں کو12.5کروڑ سوئل ہیلتھ کارڈ اجرا کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل ملا کر 22لاکھ ہیکٹر کھیتی اراضی کو آرگننک فارمنگ کے دائرہ میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مچھلیوں کی پیدا وار میں20فیصد اضافہ کیا گیا۔