وزیر اعظم کی کاوشوں سے ہی پورے ملک کاماحول تبدیل ہوا :راجناتھ سنگھ

سرینگر///وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ملک کی 75ویں آزاد ی کی سالگرہ پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں تیز تر ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے لال قلعہ سے جو کچھ کیا ہے وہ خواتین کی عزت اور ملک میں بدعنوانی کے خلاف عوام کی مہم ہے۔ بدعنوانی کے خلاف موثر لڑائی کے لیے ہر ہندوستانی کو آگے آنا ہوگا۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی کاوشوں کی بدولت ہی جموں کشمیرمیں امن کا ماحول قائم ہوا ہے اور خاندانی راج سے لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج جس جذبے کے ساتھ جموں کشمیر کے نوجوان ہر گھر ترنگا مہم کا حصے بنے ہیں وہ پورے ملک کے نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے ۔

 

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارت کی 76ویں آزاد ی کی سالگرہ پر قوم کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک آج جس مقام پر کھڑا ہے وہ وزیر اعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ وزیر دفاع نے مودی کی تقریب کے بارے میں کہا کہ انہوں نے لال قلعہ سے جو کچھ کیا ہے وہ خواتین کی عزت اور ملک میں بدعنوانی کے خلاف عوام کی مہم ہے۔ بدعنوانی کے خلاف موثر لڑائی کے لیے ہر ہندوستانی کو آگے آنا ہوگا۔ میں وزیر اعظم کو آج کی موثر تقریر پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم مودی نے ترقی یافتہ ہندوستان کے تصور کے لیے ‘پنچ پران’ کی بات کی ہے، جس میں انھوں نے غلامی کی ذہنیت سے نکلنے، ہندوستان کی ثقافت کا احترام، ملک کی یکجہتی کے لیے لگن اور فرائض کی ادائیگی کا خاکہ پیش کیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہاہے کہ وزیر اعظم ملک کو صحیح سمت میں لے جارہے ہیں جہاں پر ترقی کی رفتار دوگنی ہوئی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے آج کی تقریر میں خاندانی سیاست کو ملک کیلئے چلینج قراردیا ہے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی کاوشوں کی بدولت ہی جموں کشمیرمیں امن کا ماحول قائم ہوا ہے اور خاندانی راج سے لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج جس جذبے کے ساتھ جموں کشمیر کے نوجوان ہر گھر ترنگا مہم کا حصے بنے ہیں وہ پورے ملک کے نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے ۔وزیر دفاع نے مزید کہا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام پہلے سے کافی بہتر ہے اور وزیر اعظم دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف اب کسی کو آنکھ اُٹھانے کی جرات نہیں ہے کیوں کہ مودی جیسا لیڈر جس ملک میں ہو وہ کسی بھی قوم کو مضبوط سے مضبوط بناسکتا ہے ۔ (ایجنسیز)