عظمیٰ نیوز سروس
قاہرہ //پی ایم مودی کو مصر کے اعلی ترین سرکاری اعزاز’ آرڈر آف دی نیل‘ سے نوازا گیا ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو قاہرہ میں مصر کے اعلی ترین سرکاری اعزاز ‘آرڈر آف دی نیل’ سے نوازا۔یہ 13 واں اعلی ترین سرکاری اعزاز ہے جو دنیا کے مختلف ممالک نے پی ایم مودی کو دیا ہے اور یہ ہندوستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔نریندر مودی نے اتوار کو قاہرہ میں مصر کی 11ویں صدی کی تاریخی الحکیم مسجد اور اہرام مصر کا دورہ بھی کیا۔مسجد ،ہندوستان کی دادی بوہرہ برادری کے تعاون سے بحال کیا گیا ہے۔مصر کے اپنے سرکاری دورے کے دوسرے دن مودی کو مسجد کے ارد گرد دکھایا گیا جس کی تازہ ترین بحالی تقریباً تین ماہ قبل مکمل ہوئی تھی۔وزیر اعظم کو 1012 میں تعمیر ہونے والی مسجد کی دیواروں اور دروازوں پر پیچیدہ نقش و نگار کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ایک ہزار سال پرانی، الحکیم قاہرہ کی چوتھی قدیم ترین مسجد ہے، اور شہر میں تعمیر ہونے والی دوسری فاطمی مسجد ہے۔وزیر اعظم مودی نے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبد الکریم عالم کے ساتھ مصر-ہندوستان تعلقات کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے مفتی اعظم کو بتایا کہ ہندوستان دارالافتا میں آئی ٹی میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرے گا ،جو اسلامی قانونی تحقیق کے لیے ایک مصری مشاورتی ادارہ ہے۔وزارت سماجی انصاف کے تحت مصروزارت خارجہ نے ہفتہ کو ہونے والی ملاقات کے بارے میں ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مفتی اعظم نے شمولیت اور تکثیریت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کی قیادت کی بھی تعریف کی۔مفتی اعظم نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کو بڑے شوق سے یاد کیا اور ہندوستان اور مصر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو اجاگر کیا۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بات چیت میں معاشرے میں سماجی اور مذہبی ہم آہنگی اور انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے انسداد سے متعلق امور پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
ایمرجنسی سیاہ دن | تاریخ کا ناقابل فراموش دور : وزیر اعظم
عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اتوار کو ان تمام بہادر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی “سیاہ دن” جوہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دور ہے، جو ہندوستان کے آئین میں منائی جانے والی اقدار کے بالکل برعکس ہیں۔اس دن 1975 میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے وزیر اعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ مودی نے ٹویٹ کیا، “میں ان تمام بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایمرجنسی کی مزاحمت کی اور ہمارے جمہوری جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایمر جنسی سیاہ دن تھا، جوہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دور ہے۔پچھلے ہفتے، اپنے ماہانہ من کی بات ریڈیو پروگرام میں، وزیر اعظم نے ایمرجنسی کو ہندوستان کی تاریخ کا ایک “تاریک دور” قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت جمہوریت کی حمایت کرنے والوں پر تشدد کیا گیا اور ملک کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والے ایسے جرائم پر ایک نظر ڈالنے سے نوجوان نسل کو جمہوریت کے معنی اور اہمیت کو سمجھنے میں آسانی ہوگی۔