نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور دیگر وزراء کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی،دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر انھیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیے ۔