یو این آئی
ہیگ/انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مصر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزنابی سونپ دی۔ دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ چلی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈز اٹھائیس فروری سے سات مارچ تک کھیلا جاسکتا ہے تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے ۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام دونوں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈر میں سولہ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے سات ٹیموں کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔ورلڈکپ ہاکی اگلے برس پندرہ اگست سے ہالینڈ اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔