سانبہ //پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ (PTTI) وجے پور میں "Duties and Responsibilities of the PSOs" کے موضوع پر 02 مہینہ بنیادی تعارفی کورس کی تربیت حاصل کرنے والوں کی بیداری کیلئے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔گیسٹ مقررراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ایس جی، ایس ایس پی زاہد منہاس نے صُبح کی نشست میںسٹاف اور ٹرئینیز کو لیکچر دیا اور متعلقہ موضوع پر اپنابیش قیمتی تجربہ بانٹا۔شام کی نشست میںیوگا کی ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی۔آروگیہ بھارتی میسور کے نیشنل یوگا پرمُکھ ڈاکٹر ٹی این منجو ناتھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انکے ہمراہ میسور کی وینا ،آروگیہ بھارتی جموں کے نامور یوگا ماہرین مہا ویر گپتا اور ودیا کمار سونی تھے۔ پرنسپل PTTI وجے پور اشوک کمار نے اپنے خطبہ استقبالیہ میںیوگا ماہرین کا خراج تحسین ادا کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں یوگا کی اہمیت کو اجا گر کیا اور شرکا سے یوگا کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنانے پر زور دیا اور متعدد یوگا کی ڈیمانسٹریشن دی۔سٹاف اور ٹرینئیز نے یوگا نشست کو کافی پسند کیا ۔ڈ ی ایس پی رام سنگھ جموال ،ڈ ی ایس پی راکیش سمبیال، ڈ ی ایس پی کرن جیت سنگھ،ڈ ی ایس پی اجے پنجابی،انسپکٹر اشوک سنگھ ، پرسکیوٹنگ افسرہیمانشو سنیل مہاجن ،انسپکٹر چرن جیت سنگھ،انسپکٹر اشوک کمار و دیگران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔