گاندربل//واکورہ گاندربل میں علاقائی دیہاتی بینک کی طرف سے ایک بیداری کیمپ کااہتمام کیاگیا جس میں دیہی اور دوردرازعلاقوں میں رہائش پزید لوگوں کو مالی آگاہی فراہم کی گئی۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر،بی ڈی اور ،نائب تحصیلدار ،مقامی پنچ اور سرپنچوں کے علاوہ اس کیمپ میں کسانوں اور واکورہ بلاک کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شمولیت کی۔اس موقعہ پرچیئرمین علاقائی دیہاتی بینک ارشدالاسلام نے کیمپ میں موجود لوگوں کو مختلف حکومت کی مختلف مالی اسکیموں کی جانکاری دی اور علاقائی دیہاتی بینک کی طرف سے دیہی ونیم شہری علاقوں میں گاہکوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کسانوں اور دیگر پرزوردیا کہ وہ ڈی بی ٹی ایل،منریگام،اٹل پنشن یوجنا،پی ایم جے جے بی وائی وغیرہ اسکیموں سے مستفید ہونے کیلئے بینکوں سے جڑ جائیں ۔انہوں نے کسانوں کو وقت پرکسان کریڈٹ کارڈ کے تحت قرضوں کی ادائیگی وقت پرکرنے سے حکومت کی طرف سے دی جانے والی سود پر سبسڈی سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کسانوں پرزوردیا کہ وہ مالی ڈسپلن کی عادت ڈالیں ۔