عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑکےدور افتادہ علاقہ واڑون میں چند روز قبل ایک ہی روز میں دو برفانی تودے گرآنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس سے علاقے کی عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ایس ایچ او واڑون ظہیر اقبال نے بتایا کہ برفانی تودوں سے علاقے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں سے دور رہیں تاکہ انکی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجاسکے۔ ان علاقہ جات میں پانچ فٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید برفباری متوقع ہے جسکے سبب برفبانی تودے گرآنے کی وارنگ پہلے ہی جاری کی گئی ہے۔حکام نے واڑون کی عوام سے ان علاقوں سے دوررہنے کی اپیل کی ہے اور بلاجواد گھروں سے باہر نہ نکلنے کو کہا گیاہے تاکہ جانی حفاظت کو یقینی بنایاجاسکے۔