واشنگٹن//امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم نے افغانستان سے اپنا عملہ بلا کر سفارت خانہ بند کردیا ہے تاہم اگر طالبان نے ہمارے مفادات پر حملہ کیا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے اور ضرورت پڑی تو افغانستان میںتشدد کے خلاف فوری ایکشن لیں گے بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان کو تبدیل کرنا مشن نہیں تھا، افغانستان میں امریکی مشن تشدد کی روک تھام تھا، القاعدہ کا خاتمہ تھا جس میں کامیاب رہے، افغانستان سے واپسی کا فیصلہ درست تھا، اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔