بارہمولہ // وانی گام پریمیئر لیگ کے میچ میںٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے افروٹ الیون نے مقررہ بیس اورز میں 199 رنز بنائے جس میں مجیب الرحمن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔اسکے علاوہ رئیس لون نے 26 اور بلال لون نے 26 رنز کی ناباد اننگز کھیلی۔جواب میں اگرچہ کریوہ الیون کی شروعات اچھی رہی لیکن لگاتار وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 148 رنز پر آوٹ ہوگئے اور 52 رنز سے میچ ہار گئے۔مجیب الرحمن کو شاندار ہرفن مولا کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔