جموں //آر ایم پبلک سکول کی جانب سے ہفتہ کے روز والدین۔ اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد طلاب کی بھلائی کیلئے والدین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا تھا۔اجلاس کے دوران سول و جواب کی نشست منعقد کی گئی ،جس دوران والدین نے متعدد سولات پوچھے ،جن ک اساتذہ نے اطمینان بخش طریقہ سے جواب دیا ۔اسکے علاوہ والدین نے سکول انتظامیہ سے بھی کئی سوالات پوچھے۔ پروگرام کا اہتمام ٹرسٹی ریتا مینگی، پرنسپل رویندر کور،بلڈنگ انچارج آرتی راجپوت،کارڈی نیٹرں ،کلاس ٹیچروں کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔