جموں // شہر کے وارڈ نمبر 41 کے کونسلراور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سیکرٹری سنجے بڑونے وارڈ نمبر 41 ، تالاب تلو علاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے دیگر سماجی و سیاسی کارکنوں کے ہمراہ وارڈ کے گلی نمبر2۔آنند نگر ، شانتی وہار، وزیر لین اور لین نمبر 9 حضوری باغ کا معاینہ کیا۔معیار کا معاینہ کرنے کیلئے ٹائیلوں اور گلیوں کی کاموں کا معاینہ کرکے انکی فوری تکمیل کی ہدایت دی گئی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا’’نیا بھارت‘‘ کا خواب زمینی سطح کی ترقی میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور وارڈ نمائندہ یہ انکی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرے ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے وارڈ میں جاری کاموں میں معیار کی مانیٹرنگ کرنے کی اپیل کی ۔انہوںنے عام انتخابات 2019 میںبھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس سے لوگوں کا جمہوری اداروںمیں اعتماد کی عکاسی ہو رہی ہے۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مودی سرکار لوگوں کی بہبود اور بھلائی کے لئے وعدہ بند ہے۔وارڈ صدر اشوک وزیر، منڈل نائب صدر ونود وزیر و دیگر سماجی، سیاسی کارکنوںکی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔