سرینگر//کشمیر میں5روز سے موسم میں لگاتار بہتری درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن اور رات کی درجہ حرارت میں مزید بہتری سے لوگوں کے مشکلات دور ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ20فروری تک جاری رہے گا۔ وادی میں دن کا درجہ حرارت دسمبر کے بعد پہلی بارجمعرات کو 14.4ڈگری درج کیا گیا۔گذشتہ قریب 3مہینوں میں 14ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو موسم کے خوشگوار ہونے کی دلیل ہے۔ موسمیات محکمہ نے کہا ہے کہ نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے بعد وادی میں دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ آتی گئی اور راتیں سرد ہوتی چلی گئیں۔محکمہ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سر ینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔شہر میں دن کا درجہ حرارت4 14. ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔محکمہ کے مطابق قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.1اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.7ڈگری تک جا پہنچا۔ سیاحتی مقام پہلگام میں بھی دن کے درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے۔ یہاں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا وہیں دن کا درجہ حرارت 12.0ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔سیاحتی مقام گلمرگ میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری دیکھی گئی وہیں رات کا درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ۔ یہاںرات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2اور دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔